• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالتو کتے نے وفاداری کی ایک نئی مثال قائم کردی


پالتو جانوروں کی اپنے مالکان کے ساتھ والہانہ محبت بے مثل ہے جس کی آئے روز نت نئی مثالیں سامنے آتی رہتی ہیں۔

کتے کی اپنے مالک سے اٹوٹ محبت اور وفاداری کاایک اور ثبوت چین میں دکھائی دیتا ہے جہاں ایک کتا روزانہ 12گھنٹے تک ریلوے اسٹیشن پر مالک کی راہ تکتا ہے۔

 Xiongxiong نامی یہ کتا مالک کے ساتھ صبح 8بجے ریلوے اسٹیشن پر اسے کام کے لیے رخصت کرکے وہیں بیٹھ جاتا ہے اور اس کی آمد کا انتظار کرتا ہے۔

رات 8بجے مالک کے آتے ہی یہ کتا اس سے چمٹ جاتا ہے اور اسکے ساتھ ہی گھر چلا آتا ہے۔

پالتو کتے کی وفاداری پر وہاں سے گزرنے والے افراد بھی حیران رہ جاتے ہیں جبکہ یہ کتا سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

تازہ ترین