• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین، علیم خان کی چوہدری برادران سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران سے ملاقات کی ۔

لاہور میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نام کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کے لیے جاری فائدے مند پراجیکٹ جلد مکمل کیے جائیں گے۔

اسموقع پر رہنما ق لیگ پرویز الہٰیکا کہنا تھا کہ 10 سالوں میں شہبازشریف نے پنجاب کا بیڑا غرق کیا ہے ، انہوں نے شیخ چلی کی طرح منصوبے بنائے جو دیرپا نہیں تھے۔

تازہ ترین