• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے 26 بھارتی ماہی گیروں کو رہاکردیا

پاکستان نے جزبہ خیر سگالی کے تحت 26 بھارتی ماہی گیروں رہا کردیاہے۔ان تمام ماہی گیروں کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور اور پھر واہگہ بارڈر سے بھارت بھیجا جائے گا۔

رہا کیے گئے ماہی گیروں کا تعلق بھارت کے مختلف شہروں سے ہے، ان ماہی گیروں میں 3 مسلمان ماہی گیر بھی شامل ہیں جبکہ ان تمام ماہی گیروں کو کینٹ اسٹیشن سے لاہورایدھی فاونڈیشن کے اخراجات پر بھیجا جارہا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے رہنما سعد ایدھی کا کہنا تھا کہ یہ ماہی گیر غیر خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کے پاس کوئی جمع پونجی نہیں ہوتی ہے۔

تازہ ترین