• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ معجزانہ طور پر ایک بچہ محفوظ رہاہے۔ذرائع کے مطابق طیارہ صوبے پاپوآ کے پہاڑی علاقے میںگرا جس میں 2 پائلٹس سمیت 9 افراد سوار تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کمرشل طیارہ ’پلاٹس پی سی 6‘ پرواز بھرنے کے 45 منٹ بعد لاپتہ ہو گیا ، ریسکیو اہلکاروں کو جہاز کا ملبہ اوکسیبل ایئرپورٹ کے نزدیک ایک پہاڑی علاقے میں ملا۔جبکہ اہلکاروں نے معجزانہ طور پر بچ جانے والے لڑکے کو فوری طبی امداد مہیا کی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے مزید بتایا کہ بچہ ہوش میں ہے جس کا نام جمیدی بتایا جاتا ہے تاہم صدمے کی کیفیت میں ہے اور واقعے کی تفصیلات بتانے سے قاصر ہے۔تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیںجبکہ عینی شاہدین کے مطابق جہاز گرنے سے قبل زوردار دھماکوں کی آواز بھی آئی تھی۔

تازہ ترین