• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد مقابلے کی تحقیقات مکمل، طلباء کی مزاحمت کے شواہدنہیں ملے

فیصل آباد کےعلاقےملت ٹاؤن میں 2طلباء کی ہلاکت کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ ترجمان پولیس کاکہناہےکہ مقابلےمیں طلباء کی جانب سے مزاحمت کےکوئی شواہدنہیں ملے اورنہ ہی کوئی اسلحہ ملاہے۔

ترجمان پولیس انسپکٹرعامروحید نےیہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ قتل میں نامزد دو ملزمان فیصل اور وقاص کو ابھی تک گرفتارنہیں کیاجاسکا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 3ملزمان ا ے ایس آئی جاوید اختر، ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی اور کانسٹیبل فلک شیر 20اگست تک عبوری ضمانت پر ہیںتاہم تینوں ملزمان انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان قلمبند کروا چکے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جائےواردات پر پہنچنے والی ریسکیوموبائل کے اہلکاروں کے بیان بھی قلمبندکرلئےگئے ہیں۔

یادرہے کہ فیصل آباد پولیس نے جعلی مقابلے میں 2 طالب علمو ں ارسلان اور عثمان کو فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا اورقتل کا مقدمہ مقتولین کے خلاف ہی درج کیاتھا۔

تازہ ترین