• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند دیکھنے کیلئےرویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی کے محکمہ موسمیات میں شروع ہوگیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق امکان ہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند آج نظر آسکتا ہے، چاند کی پیدائش کل دوپہر 2 بجکر 59 منٹ پر ہوچکی ہے اور فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کااور عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہےتاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی،اگر آج چاند نظر آگیا تو پاکستان میں عیدالاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا تھااور وہ پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے 11 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کرچکے ہیں۔

تازہ ترین