• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش ہے ترقیاتی منصوبوں میں پیپلز پارٹی کو ساتھ لیکر چلیں، عمران اسماعیل

تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد گورنر سندھ عمران اسمعیل کا کہنا ہے اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے کوشش ہوگی کہ ترقیاتی منصوبوں میں پیپلز پارٹی اور میئر کراچی دونوں کو ساتھ لے کر چلیں۔

عمران اسماعیل اسلام آباد سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیاجبکہ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاوس گرا تو نہیں سکتے اس کے اخراجات کم کردیں گےاورکرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ رسے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نام فائنل ہوچکا ہے ، حریف جماعتوں سے مشاورت کے بعدجلد اعلان کیا جائے گاجبکہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کا ہی ہوگا۔

گورنر ہاوس میں رہائش سے متعلق سوال پر عمران اسمعیل کا کہنا تھا گورنر ہاوس تاریخی عمارت سے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا، دیکھیں گے گورنر ہائوس کو لائبریری بنانا ہے یا تعلیمی ادارہ لیکن ہم گورنر ہاوس میں صرف گورنر کا آفس استعمال کریں گے یہ رہائشگاہ نہیں اس کے اخراجات کم کریںگے ۔

 عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ 10سال میں کراچی بہت پیچھے چلا گیا ،کراچی کے ہر منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائےاور عمران خان کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ شفافیت متعارف کرائیں گے ، تبدیلی لاکر دکھائیں گے ۔

تازہ ترین