• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کو اڈیالہ سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

سابق وزیر اعظم نوازشریف کو بکتر بند گاڑی میں اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے لیے پہنچا دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت کریں گے

عدالت نے نواز شریف کو بطور ملزم جبکہ سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا کو بطور گواہ طلب کر رکھا ہے۔

ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پرصحافیوں اورسیاسی رہنماؤں کو احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی ڈویژن بنچ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کی درخواستوں کی سماعت بھی کرے گا ۔

بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

تازہ ترین