• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیاجبکہ صوبےتخار کے ضلع دشت قلعہ میں راکٹ حملہ میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

کابل میں خودکش دھماکا الیکشن کمیشن کے دفتر کے نزدیک کیا گیا جہاں نااہل امیدواروں کی حمایت میں احتجاج جاری تھا۔

دوسری طرف صوبے فریاب میں بھی افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں 13 دہشت گرد ہلاک،11 زخمی ہوئےجبکہ کارروائی میں افغان فورسز کے 5 اہلکار ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔

ادھر شہر غزنی کے علاقے بالا حصار میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیںتاہم طالبان نے الیکشن کمیشن کے دفاتر اور سرکاری فیول اسٹیشن کو آگ لگادی ۔

تازہ ترین