• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر بننے والے شخص کی باتیں کتنی غیرذمہ دارانہ ہیں، سعید غنی

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ یہ بات حیرت انگيز ہے کہ جو شخص گورنربننے جارہا ہے وہ کتنی غیر ذمہ دارانہ باتیں کررہا ہے۔

عمران اسماعیل کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس کے سامنے دونوں سڑکیں کھلی ہوئی ہيں اور ان پر کوئی رکاوٹ نہیں، نہ عوام کے لیے کوئی سڑک بند کی ہے۔

بلاول ہاؤس سابق وزیراعظم اور بہت بڑی پارٹی کے لیڈر کا گھر ہے ، بلاول بھٹو کوخطرات لاحق ہيں، شہنشاہ بن کر آنے والے سوچ رہے ہیں کہ جو چاہيں گے کرلیں گے انہيں ابھی قانون و اختیارات کا علم نہیں ہے۔

تازہ ترین