• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 13 اگست ، 2018

پاک فضائیہ کا جشن آزادی کے موقع پر نیا گیت جاری




پاکستان کے71ویں جشن آزادی کے مو قع پر پاک فضائیہ نے پاکستانی قوم میں جذبہ حب الوطنی کوبڑھانے کے لئے ایک نیا قومی گیت ’ اے وطن تیرے لئے‘ جاری کیا ہے۔

اس گیت کو پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ خدیجہ حیدر نے گایا ہے۔ اس کی ویڈیو کہانی دو کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو بیرونِ ملک رہنے کے بجائے وطن کی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ گیت پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کے اندر جذبہ حب الوطنی کے احساسات پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔