• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزار قائد اعظم پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

کراچی سمیت ملک بھر میں 72 ویں یوم آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، کراچی میں مزار قائد اور شہر کے مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


کراچی کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں بھی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جبکہ کراچی کا ساحل یوم  آزادی منانے  والوں کا مرکز بنا ہوا ہے، کراچی میں واقع شہید بینظیر پارک میں یوم آزادی کے موقعے پر چائنا لالٹین فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ادھر جشن آزادی کے  موقع پر راولپنڈی کی لال حویلی، ملتان کے گھنٹہ گھر چوک، سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم اور حیدرآباد کے جم خانہ کلب میں شاندار اور دلفریب آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

تازہ ترین