• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل کا یوم آزادی پر پاکستانیوں کے لیے تحفہ


گوگل نے پاکستان کے 72 ویں یو م آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے جشن میں حصہ ڈالتے ہوئے اپنا ڈوڈل پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی ویب سائٹ پر دیکھ جاسکتا ہے کہ ڈوڈل پر سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا نظر آرہا ہے۔

سرچ انجن گوگل نے نصرت فتح علی خان، عبدالستار ایدھی اورشہنشاہ غزل مہدی حسن کی سالگرہ پر بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

گوگل دنیا بھر میں اہم مواقع پرمنفرد قسم کے ڈوڈلز تیار کر کے داد وصول کرتا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل 2011 سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے بھی مختلف ڈوڈل بنا رہا ہے، سرچ انجن نے پہلی مرتبہ 2011 میں چاند ستاروں اور مینار پاکستان سے مزین سبز رنگ کے ڈوڈل سے مبارکباد کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

تازہ ترین