• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پولیس کاہےفرض مدد آپ کی‘‘یہ وہ محکمہ ہے جو عوام کی جان ومال،عزت آبرو کی حفاظت اوربدعنوانی اورسماجی برائیوں سے پاک معاشرے کی ضمانت دیتا ہے لیکن پاکستان کی تاریخ کے70سال ایسے گزر گئے جس میں اس محکمے نے ملک وقوم کی خدمت توکی لیکن بحیثیت مجموعی ہمیشہ اس کی کارکردگی پر انگشت نمائی ہوتی رہی حالانکہ 70سال کا عرصہ کم نہیں ہے اتنے عرصے میں قومیں بنتی اورترقی کرتی دیکھی گئی ہیں۔پولیس پرانگشت نمائی کی ایک وجہ یہ ہے کہ بدعنوان اہل کاروں سے زیادہ سماج دشمن عناصر،وڈیرہ شاہی اورجرائم پیشہ افراد نے اس سےفائدہ اٹھایا۔کچہریوں میں غریبوں اوربےآسرا افراد کے دھکے کھانے کارجحان اس خرابی کاشاخسانہ ہے۔یہ وہ محکمہ ہے جس میں ملازمت کی زیادہ ترجستجو کرنے والوں کامقصد بدعنوانی اورکرپشن ہوتاہے۔کئی حکومتیں آکر چلی گئیں لیکن محکمہ پولیس میں اصلاحات نہ ہوسکیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آتے ہی تھانوں میں شہریوں پرتشدد کرنے پر پابندی لگانے کا جوعندیہ دیا ہے بلاشبہ یہ پولیس اصلاحات کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔کیونکہ پولیس تفتیش کے اس طریقہ کار سے زیادہ تر غریب لوگ متاثرہوتے ہیں۔یہ بہت اچھی سوچ ہے۔دنیا بھر کے تہذیب یافتہ معاشروں کے قیام کے پیچھے یہی سوچ کارفرما ہوتی ہے۔ ہمیں بھی اپنے نظام کو بدلنا ہوگا جس کےلئے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اس کےلئے نئی قانون سازی کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند سوچ پیدا کرنا ہوگی۔پولیس کامحکمہ کسی بھی معاشرے میں مرکزی حیثیت کاحامل اورعوام دوست ہوا کرتا ہے اس کی کارکردگی کو سماجی طبقے تحسین کی نظروں سے دیکھتے اور بلاخوف وخطر زندگی گزارتے ہیں ان معاشروں میں محکمہ پولیس کی پہلی ترجیح جرائم کوسرنہ اٹھانے دینا ہے ۔پی ٹی آئی کے ترجمان نے پولیس اصلاحات کاجوعندیہ دیا ہے یہ وقت کی ناگزیر ضرورت ہے۔


اداریہ پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں00923004647998

تازہ ترین