راولپنڈی( نمائندہ جنگ/جنگ نیوز)یوم آزادی پرقوم کوتحفہ دیتے ہوئے آرمی چیف اورانکی اہلیہ نےملک گیر’’سرسبزوشاداب پاکستان‘‘مہم کاآغازکیا، آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نےملک بھر میں قومی شجرکاری مہم میں بھرپورشرکت کی اور 20 لاکھ پودے لگائے،مہم کے دوران ایک کروڑ پودے ملک بھرمیں لگائے جائینگے،آئی ایس پی آرنے پاکستانیوں سےقومی مہم میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے،اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہادرخت زندگی ہیں،درخت لگائیں زندگی بچائیں،ملک بھرمیں ہرایک کو پودے لگانے کوترجیح دینی چاہیے،ملک بھر میں مون سون سیزن میں ایک کروڑپودے لگائےجائینگے،ماحولیاتی ایجنسیوں ،محکمہ جنگلا ت اورزراعت کا تعاون بھی شامل ہوگا،آرمی چیف نے کہاآج ہم ایک قومی مقصد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،ملک کوزیادہ سے زیادہ درختوں کی اشدضرورت ہے ،قومی اور صوبائی سطح پرشہری محکموں کی معاونت سے پود ے لگا ئے جائینگے،آرمی چیف کی اہلیہ نے کہاقوم کو درختوں کی کٹائی کے چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا،قوم کو ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی صورتحال کا سامنا ہے،پوری قوم کو آگے آنا ہوگا،اس وقت نیک نیتی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ،آج کوشش سے ہم اگلی نسل کوسرسبزوشاداب پاکستان دے سکیں گے۔