• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، عمران خان

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ابھی وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نہیں ہوا، میں اس بار زیادہ جوش و خروش سے جشن آزادی منائوں گا۔قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت اور حلف اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان پارلیمنٹ سے روانہ ہونے لگے تو انہیں میڈیا نمائندوں نے آگھیرا اور اس موقع پر انہوں نے انتہائی مختصر گفتگو کی۔صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ میں اس بار سب سے زیادہ جوش خروش سے 14 اگست مناؤں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نہیں ہوا، جس پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیر اعلیٰ پنجاب کاچناؤ مشکل فیصلہ ہے؟ تو عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا اور مسکرا کر آگے نکل گئے۔

تازہ ترین