• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی ناروے کے وزیر نے استعفیٰ دیدیا

اوسلو( رائٹرز ) ناروے کے وزیر برائے ماہی گیری پرسنڈ برگ نے حکومتی سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر استعفی ٰ دے دیا، ان پر الزام تھا کہ گزشتہ ماہ چھٹیوں میں وہ ایران کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے حکومتی سیکورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے، انہیں پہلے ہی اپنی دوست کو ایران ساتھ لے جانے اور سرکاری موبائل فون کو استعمال کرنے پر تنقید کا سامنا ہے اور اس حوالے سے ان سے پارلیمان میں وضاحت بھی طلب کی گئی ہے تاہم وہ ارکان پارلیمان کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ ان کو وزراء کی جانب سے سفری قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ملامت کا سامنا ہے۔
تازہ ترین