• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں آج یوم آزادی پاکستان منایا جائے گا، کل یوم سیاہ ہوگا

سری نگر(جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں آج 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان منایا جائے گا جبکہ بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایاجائے گا۔کشمیری میڈیا کے مطابق حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی برسی کے موقع پر حریت قائدین میرواعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، یاسین ملک اور دیگر نے شیخ عبدالعزیز کی جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ حریت قیادت نے اپیل کی ہے کہ بھارتی یوم آزادی 15اگست کو یوم سیاہ منایاجائے اور اس روز کشمیری اپنا کاروبار بند رکھیں جبکہ 14 اگست کو یوم پاکستان کے موقع پر تقریبات ہوںگی۔
تازہ ترین