• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حامد موسوی کی صدارت میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کا اجلاس ، متعدد قراردادیں منظور

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی صدارت میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کا دوروزہ اجلاس آمدہ محرم الحرام سمیت دیگر اہم قومی و تنظیمی امور پر فیصلوں اور ملکی و بین الاقوامی معاملات پر قراردادوں کی منظوری کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ایام عزاکیلئے پالیسی ضابطہ عزاداری کا اعلان قائدتحریک آغا سید حامدعلی شاہ موسوی محرم الحرام سے قبل کریں گے ۔ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سیدقمرحیدرزیدی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کو یوم نعمت کے طور پر منایا جائے گا پاکستان کو ہر گزگروہی سٹیٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ سی پیک کے مشرقی مغربی روٹ پر دہشت گردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ٹی این ایف جے سپریم کونسل میں منظور کردہ ایک قرارداد میں امریکہ کی جانب سے پاکستان ترکی ایران پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی اقتصادیات و معاشیات کو امریکی تسلط سے آزاد کرائیں۔ مسلمانوں کی باہمی چپقلش سے اسلام دشمن قوتیں فائدہ اٹھارہی ہیں۔اجلاس میں منظور کردہ ایک قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈیمز کی تعمیرکیلئے فوری ہنگامی پلان مرتب کیا جائے۔ کشمیر کمیٹی کو فعال کیا جائے اورتحریک حریت کشمیر کو صحیح معنوں میں سپورٹ کیا جائے۔قرار داد میں نئی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ خارجہ پالیسی کی مردگی ختم کی جائے۔اختتامی سیشن سے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری ، علامہ حسین مقدسی ، علامہ محسن ہمدانی، مخدوم ظفر عباس نقوی ،چوہدری لعل خان، بشار ت حسین امامی و دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین