• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کامیابی کے سفر کی طویل داستان: کوئی کرکٹر عمران خان جیسا محنتی نہیں

کامیابی کے سفر کی طویل داستان: کوئی کرکٹر عمران خان جیسا محنتی نہیں

ش ش

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ عمران خان کی کامیابیوں کے سفر کی ایک لمبی داستان ہے۔عمران خان نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز 1971 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا لیکن انہیں اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ کے لئے مزید تین سال انتظار کرنا پڑا۔25 جولائی کو منعقد عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی اکثریت ملی اور 26جولائی کو عمران خان نے بطور فاتح قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کے قیام کا عندیہ دیا۔

25 جولائی 1974کو ہی شروع ہونے والے انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز 26جولائی کو عمران خان نے اپنی پہلی بین الاقوامی وکٹ حاصل کی تھی۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز ٹونی کریگ تھے جن کا کیچ وسیم باری نے وکٹوں کے پیچھے لیا تھا،اگر عمران خان وزیراعظم بنتے ہیں تو وہ کسی بھی ملک میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے والے پہلے کرکٹر بن جائیں گے۔اس سے قبل کسی بین الاقوامی کھلاڑی کے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کی مثال ہمیں لائبیریا میں ملتی ہے جب 2008میں لائبیریا کے سابق سٹار فٹبالر جارج ویہہ نے ملک کے صدر کا حلف اٹھایا تھا۔

دنیا بھر کے کھلاڑی عمران خان کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ سابق انڈین کرکٹر کپل دیو نے انڈین چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ ملک کے مقابلے میں کھیل کچھ بھی نہیں۔ جب انہوں نے 25 سال قبل ورلڈ کپ جیتا تو وہ بہت پرجوش تھے اور آج بھی وہ ایسے ہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے میدان میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اور پھر سپریم لیڈر بن جانے کا احساس بہت خوشگوار ہے۔ 

بہت سارے کھلاڑی سیاسی عہدوں پر رہے لیکن کوئی بھی اس مقام تک نہیں پہنچ سکا۔کرکٹ کے میدان سے وزارت عظمیٰ کی کرسی تک کے اس سفر پر کرکٹرز کی جانب سے بھی تبصرے اور نیک خواہشات کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔سابق بھارتی کپتان سنگھ بیدی نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان پاکستان کے لیے بہترین خبر ہیں۔کوئی کرکٹر عمران خان جیسا محنتی نہیں ہے۔ امید کرتا ہوں کہ اسے سیاسی میدان میں بھی ایسا کرنے دیا جائے گا۔ مبارک ہو عمران خان۔ سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہ بالآخر 22سال کی محنت رنگ لے آئی۔ وقار یونس نے عمران خان کے حالیہ خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا عظیم رہنما کی خاص تقریر۔ بہت سادہ، ایماندار اور عملی .....ایسے استاد کا شاگرد ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی رکن ثنا میر نے عمران خان مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو 22سال کی سخت محنت پر مبارک۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ماشا اللہ عمران خان، آپ نے ایک بار پھر کر دکھایا۔ کرپشن کے خلاف طویل میراتھن۔ ویمن کرکٹ ٹیم کی رکن ارم جاوید کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان پر سب کو مبارکباد۔پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے عمران خان کو مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے وہ امید کرتے ہیں کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا اور پاکستان میں تمام کھیل اور ان سے منسلک کھلاڑی ترقی کریں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین