• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ نے مزار قائد پر فرائض سنبھال لیے

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیے۔


شہر قائد میں مزار گارڈز کی تبدلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈ نٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور ،وقار احمد ہیں

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال یو م آزادی پر فرائض سنبھالتے ہیں،آج کی تقریب کے مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

ترجمان پاک نیوی کے مطابق اعزازی گارڈز نیول اکیڈمی کے دو دستوں پر مشتمل ہیں،گارڈز کا ایک دستہ 48 بہترین کیڈٹس پر مشتمل ہے جبکہ دوسرا دستہ بحریہ کے مختلف یونٹس سے چنا گیا ہے۔

صبح کا آغاز پاک بحریہ کی مساجد میں ملکی استحکام و ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔

کراچی میں پاک بحریہ کے یونٹ پی این ایس بہادر میں 21توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔یوم آزادی کی مناسبت سے پاک بحریہ کے تمام یونٹس کو سبز ہلالی پرچم سے سجایا گیا ہے۔

جشن آزادی کےموقع پر لاہور میں مزار اقبال پر بھی پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا،آرمی کےچاق چوبند دستےنےاعزازی گارڈزکےفرائض سنبھال لیے۔

جی اوسی میجرجنرل شاہد محمود نےآرمی اور رینجرز کے دستوں کا معائنہ کیا، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تازہ ترین