• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی جاری کردہ تصویر میں قائد اور اقبال کیساتھ کون؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ ان کے رشتہ دار موجود ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لندن میں 1932 میں منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کیساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان (جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔‘


اس کے علاوہ عمران خان نے ایک اور پوسٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عوام کے لیے جشن آزادی کے حوالے ایک پیغام لکھا کہ ’14 اگست 2018: اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔


پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سال یوم آزادی منائیں کیونکہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم 14 اگست کو خصوصی طور نہایت اہتمام اور بھرپور جوش و جذبے سے ’یوم آزادی‘ منائے کیونکہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں جس میں قائد کے خواب کو تعبیر ملے گی، انشاءاللہ۔‘

تازہ ترین