• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی دن پرصدر مملکت، نگراں وزیراعظم اور سفیر کا پیغام

پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے پُر مسرت موقع پر صدر مملکت ممنون حسین ،نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور امریکا میں سفیر پاکستان علی جہانگیر صدیقینے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہیوم آزادی ملکی ترقی کےلیےتجدیدعہدکرنےکادن ہے،ملک کی ترقی کیلئےتن من دھن سےکام کرنےکاعہد کرناہوگا۔

صدر ممنون حسین نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مملکتِ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے جنت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش اقتصادی مسائل اور دیگر پیچیدہ معاملات پر قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔

نگران وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 14 اگست ہمیں اپنے آباؤاجداد کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک محفوظ اور الگ وطن کے حصول کی جمہوری جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، جہاں وہ مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط کے سنہری اصولوں پر عملدرآمد کے غیرمتزلزل عزم سے ہمیں اپنے موجودہ مسائل پر قابو پانے اور پاکستان کو خودکفیل، اقتصادی لحاظ سے مستحکم اور خوشحال ملک بنانے میں مدد ملے گی۔

امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے یوم آزادی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یوم آزادی کاآغازہم آباو اجدادکی قربانیوں کی یادسےکرتے ہیں،آج اس یاددہانی کادن ہےکہ ہم کتناآگےبڑھ چکے، مستقبل میں ہمیں کہاں آگےجاناہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ووٹنگ میں حصہ لیا،نوجوان ہمارا احتساب کرتے ہیں ،پاکستان میں نئی حکومت بھاری مینڈیٹ لے کر آئی ہے،امید ہے امریکا میں پاکستانی اپنے وطن کےمستقبل کے لئے جڑے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے وطن کی میراث سے جڑے رہنے کا یہی واحد راستہ ہے،امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ پاکستانیوں کی خدمت کیلیےمستعد ہیں۔

تازہ ترین