• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب جاری ہے۔

وطن عزیز کے 72 ویںجشن آزادی کی مرکزی تقریب،صدر اور وزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا اور ترانہ پڑھاگیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین ہیں جبکہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر المک، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفیر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی اس موقع پر موجود ہے۔تقریب میں غیر ملکی سفیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔

جشن آزادی پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ملک بھر میں8 بجکر 59منٹ سائرن بجایا گیا جس کے ساتھ ہی ایک منٹ کے لئے ٹریفک روکا گیا۔


ملک بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں اور اہم مقامات کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ گھروں اور عمارتوں پر قومی پرچم بھی لہرائے گئے ۔

رات 12 بجتے ہی مختلف شہروں سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا، کراچی میں مزار قائد اور بحریہ ٹاؤن میں ہونے والے مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک ، نگراں وزراء، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ، اراکین پارلیمنٹ، سروسز چیفس،مختلف ممالک کے سفیر اور دیگر اہم شخصیات نے پیغامات دیئے۔

شہریوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ او رشاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے مزاروں پر حاضری دی،پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

ملک بھر میں یوم آزادی کے مناسبت سےسیمینارز اور نمائشوں کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ اسکولوں میںتحریک آزادی کے حوالے سے تقریری مقابلے، ٹیبلوزاورملی نغمے پیش کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین