• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ہمیں قائداعظم کے منشور پر عمل کرنا چاہیے‘‘

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی کہتے ہیں کہ ذمےدار شہری بننے کے لیے ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے منشور پر عمل کرنا چاہیے۔

لاہورہائی کورٹ میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب کے دوران چیف جسٹس محمد یاورعلی نے پرچم کشائی کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذمے دار شہری بننے کیلئے ہمیں قائداعظم کے منشور پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ملک نے ہمیں کیا دیا بلکہ یہ سوچنا ہے کہ ہم نے وطن کو کیا دیا ہے، قائد اعظم کے ویژن کی تکمیل کے لیے کسی قربانی سے گریز نہ کیا جائے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے درمیان اتحاد، بھائی چارہ اور پیار ہونا چاہیے، قائد اعظم کا دیا گیا منشور ایمان، اتحاد اور تنظیم محض الفاظ نہیں۔

پرچم کشائی کی تقریب میں سینئر ترین جج جسٹس محمد انوار الحق اور دیگر فاضل جج صاحبان نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین