• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 14 اگست ، 2018

پاکستان کے 71واں جشن آزادی کی تصویری جھلکیاں۔۔۔۔


آج ملک بھر میں 72واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،بچے، بڑے اپنے اپنے انداز میں ملک سے محبت کا برملا اظہار کر رہے ہیں۔



ملک بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں اور اہم مقامات کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔

گھروں اور عمارتوں پر قومی پرچم بھی لہرائے گئے ہیں۔

ملک بھر میں شہروں اور قصبوں کو برقی قمقموں اور سبز ہلالی پرچم والی اور رنگا رنگ جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے جبکہ پرچم کشائی کی بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔


کراچی کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں بھی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیاجس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جشن آزادی کے موقع پر راولپنڈی کی لال حویلی، ملتان کے گھنٹہ گھر چوک، سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم اور حیدرآباد کے جم خانہ کلب میں شاندار اور دلفریب آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب جاری ہے۔

وطن عزیز کے 72 ویں جشن آزادی کی مرکزی تقریب،صدر اور وزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا اور ترانہ پڑھاگیا ۔

اسلام آباد میں  جشن آزادی کے موقع پر 71 فٹ لمباکیک کاٹا گیا۔


یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔



اسکولوں میں تحریک آزادی کے حوالے سے تقریری مقابلے، ٹیبلوزاورملی نغمے پیش کئے جارہے ہیں۔