• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ناگزیر ہے‘‘

کشمیر جدوجہدِ آزادی کے روح رواںسید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر سے اپنے پیغام میں بزرگ رہنما نے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔

سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعاگو ہیں اور کشمیری قوم سیاسی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کی شکر گزار ہے۔

حریت رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی نئی آنے والی حکومت عدل و انصاف اور مدینہ جیسی سہولتیں فراہم کرے۔

تازہ ترین