• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں جشنِ آزادی

جشنِ آزادی پربیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں ،امریکی سینٹرز نے بھی یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔

پاکستان کے یوم آزادی کا جشن دیگر ملکوں میں رہنے والے پاکستانی بھی جوش و جذبےسے منا رہے ہیں ۔

بیجنگ میں پاکستانی سفیرمسعود خالدنےقومی ترانے کی دھن پرسبزہلالی پرچم لہرایا۔امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے رکن جے لوئی اور چیئر مین امریکی امورخارجہ کمیٹی ایڈ رائس نے پاکستان کےیوم آزادی پرمبارکباد دی ہے ۔

جنوبی ایشیا کے لئےامریکی امورخارجہ کمیٹی رکن بریڈشرمین کا یوم پاکستان پر پیغام میں کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاکےاستحکام وامریکی مفادات کے لئےپاکستان کی پالیسی اہمیت رکھتی ہے۔

اس سے قبل امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ یوم آزادی کاآغازہم آباو اجدادکی قربانیوں کی یادسےکرتے ہیں،آج اس یاددہانی کادن ہےکہ ہم کتناآگےبڑھ چکے، مستقبل میں ہمیں کہاں آگےجاناہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ووٹنگ میں حصہ لیا،نوجوان ہمارا احتساب کرتے ہیں ،پاکستان میں نئی حکومت بھاری مینڈیٹ لے کر آئی ہے،امید ہے امریکا میں پاکستانی اپنے وطن کےمستقبل کے لئے جڑے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے وطن کی میراث سے جڑے رہنے کا یہی واحد راستہ ہے،امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ پاکستانیوں کی خدمت کے لئےمستعد ہیں۔

تازہ ترین