• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی حلف برداری، کپل دیو کی شرکت سے معذرت

عمران خان کی وزیر اعظم بننے کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو بھی شریک نہیں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل ذاتی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کررہے۔اس سے قبل سابق کپتان سنیل گواسکر بھی کمنڑی میں مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت سے معذرت کر چکے ہیں۔

واضح رہےعمران خان کی وزیر اعظم بننے کی تقریب حلف برداری 18 اگست کو شیڈول ہے ۔عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تین بھارتی کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں سنیل گواسکر، کپل دیو، اور نوجوت سنگھ سدھو شامل ہیں۔

بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا بڑا موقع ہے توقع ہے پاک بھارت تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو تقریب کا دعوت نامہ قبول کر چکے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ذاتی ہے، سیاسی نہیں، عمران خان سے بہت پرانے تعلقات ہیں، وہ زبردست شخص ہیں، ان کی گرمجوشی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کھلاڑی اورآرٹسٹ رکاوٹوں کو توڑ سکتے ہیں۔

تازہ ترین