• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں پاکستان کا 71واں جشن آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

جشن آزادی کی اہم تقریب سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں منعقد کی گئی جس میں سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی پرچم کشائی کی۔

تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی جبکہ سفیر پاکستان نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے پاکستان کی ترقی میں خدمات ادا کرنے پر زور دیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی زیادہ سے زیادہ رقم بینکوں کے ذریعے پاکستان بھیج کر ملکی ترقی میں کردار ادا کرسکتی ہے، آپ سب جاپان میں پاکستان کے سفیر ہیں یہاں آپ اپنے کردار سے پاکستان کا نام روشن کریں اور وطن کیلئے ایک مہذب اور تعلیم یافتہ ملک کا امیج قائم کریں۔

اس موقع پر معروف شاعر مشتاق قریشی نے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے اپنا کلام پیش کرکے ماحول کو گرمایا۔

علاوہ ازیں ایک اور اہم تقریب ٹوکیو کے وینو پارک میں منعقد ہوئی جسے پاک جاپان دوستی فیسٹیول کا نام دیا گیا ، اس تقریب میں صرف چار دنوں میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوچکے ہیں جہاں پاکتان کی ثقافت اور موسیقی کے حوالےسے پروگرام پیش کیے جارہے ہیں۔

تقریب کے روح رواں رمضان صدیق، راشد صمد ،امجد ناکاوگا اور شاکر احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں جاپان اور دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

تازہ ترین