• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف، مریم اورصفدر نے یوم آزادی جیل میں منایا




اڈیالہ جیل میںایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف انکی دختر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نےیوم آزادی جیل میں مناتے ہوئے کیک بھی کاٹا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر نے اڈیالہ جیل میں یوم آزادی کی خوشیاں منائیں،انہوں نے جیل میں 10،10پاؤنڈ کے 3 الگ الگ کاٹے ، قیدیوں کو کھلائےاور ملکی سلامتی کے لیے دعا مانگی ہے۔

اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے بڑوں نے بے انتہا قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا ہم بھی ملک کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیشہ محنت کی ، عوام کی خدمت کا سفر ہمیشہ جاری رہے گا، ملک کو ایٹمی قوت بنایا جس کی وجہ سے دشمن آج ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتاہے۔

تازہ ترین