• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے اپنے طوطے کو بتایا،

’’تم میرے سب سے پسندیدہ پرندے ہو۔

میں نے تمہارے لئے ایک باغ سجایا ہے۔

اس میں ہر قسم کا درخت اگایا ہے ۔

تمہارے رہنے کو چاندی کا پنجرہ بنوایا ہے۔

اس میں سونے کا جھولا لگوایا ہے۔

تمہارا جی بہلانے کے لئے طوطی کو بلوایا ہے۔

کھانے کے لئے ہری مرچیں اور کئی پھل موجود ہیں۔

امرود، خوبانی، آڑو، چیکو۔‘‘

طوطے نے ٹھنڈی آہ بھری،

’’مجھے جو چاہئے، وہ تم نہیں دو گے۔‘‘

میں نے اصرار کیا،

’’جو مانگو گے، دوں گا۔

بتاؤ کیا چاہئے؟‘‘

طوطے نے آنکھیں پھیر کے کہا،

’’آزادی!‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین