• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کا عیدالاضحی کے موقع پر جنگ بندی پر غور

پشاور (رائٹرز) طالبان نے حالیہ دنوں کے دوران غزنی میں شدید لڑائی کے باوجود آئندہ ہفتے کے دوران عید کے موقع پر جنگ بندی پر غور کرنا شروع کردیا ہے، یہ بات طالبان نے دو سینئر عہدیداروں نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے تاہم اعلیٰ قیادت منگل یا بدھ کو اس پیشکش پر غور کرے گی، چند اسلامی ممالک اور طالبان سے اچھے تعلقات رکھنے والے دیگر افراد نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عید کے موقع پر جنگ بندی کریں، اگر یہ جنگ بندی تسلیم کرلی جائے تو اس کا اطلاق غزنی صوبے میں ہوسکتا ہے جہاں طالبان کے مطابق غزنی کے دارالحکومت کے کئی قریبی اضلاع پر ان کا کنٹرول ہے، افغان حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ عید کے موقع پر افغانستان میں جنگ بندی پر غور کررہے ہیں تاہم طالبان کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے، طالبان کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہمارے دوست ہمیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 روزہ جنگ بندی کا مشورہ دے رہے ہیں تاکہ افغانستان کے عوام عیدالفطر کی طرح پرامن طور پر عید کی خوشیاں مناسکیں، طالبان کی شوریٰ کونسل کے ایک رکن نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر بھی سیز فائر کے حوالے سے آراء منقسم تھیں تاہم ہمارے سپریم لیڈر شیخ اخونزادہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ طالبان کے عہدیدار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے دنیا میں کئی دوست اور اتحادی موجود ہیں۔ 
تازہ ترین