• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس گول مارکیٹ کے سامنے تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 2نوجوان 30سالہ محمد شاہد ولد قمر الدین اور 32سالہ محمد ناصر جاں بحق ہوگئے ،جن کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں ۔کیٹ اسٹیشن کے قریب گاڑیٹکر سے 35سالہ ایازولد عبدالشکور جاں بحق اور 30سالہ کاشف زخمی ہوگیا ،لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،دونوںبزٹہ لائن کے رہائشی تھے ۔ شیر شاہ ہنڈاکمپنی کے نزدیک گاڑی کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 20 سالہ محمد علی اور وسیم ولد ندیم زخمی ہو گئے جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ،زخمی بلدیہ ٹاون نیول کالونی کے رہائشی ہیں۔
تازہ ترین