• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب میں جشن آزادی کے موقع پر اقلیتی رہنمائوں کی عظیم الشان ریلی نکالی

حب ( نامہ نگار)بلو چستان کے صنعتی شہر حب میں 71ویں جشن آزادی کے حوالے سے لسبیلہ کے نو جو ان سیاسی سما جی رہنما ء ہر یش کما ر لا سی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنماء اور میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر اشوک کمار لاسی اور بلوچستان عوامی پارٹی لسبیلہ کے رہنماء حاجی عبدالحمید رند کی قیادت میں لاسی روڈ حب سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی میں شامل سینکڑو ں نوجوانوں نے 300 میٹر لمبا پاکستان کا قومی پرچم اٹھا ئے رکھا تھا، ریلی میں ہزاروں محب وطن لو گوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی ریلی با ب بلو چستا ن سے ہو تی ہو ئی مین آر سی ڈی شاہر اہ کا گشت کرتے ہو ئے پو لیس تھا نہ حب کے سامنے پہنچی جہا ں سے دوبا رہ با ب بلو چستا ن کی جانب روانہ ہو گئی راستے میں مختلف مقامات پر ریلی کے شرکا ء کے لئے ٹھنڈ ے پا نی اور شربت کا اہتمام کیا گیا تھا۔
تازہ ترین