• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان محض جغرافیہ نہیں ، ہمارا نظریہ اورایمان ہے،میاں اسلم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی شہادتوں کاثمرہے ۔ پاکستان محض جغرافیہ نہیں ، ہمارا نظریہ اورایمان ہے ۔انھوں نے کہا حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے71سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں غربت ،جہالت ،بے روز گاری بدامنی کے اندھیر ے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو م آزادی کے موقع پرجماعت اسلامی اسلام آباد کے دفتر پر پر چم کشائی کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھا وا،سیکرٹری جنرل زبیر صفدر ، نائب امیر صا حبزادہ ولی اللہ بخاری ، ملک عبد العزیز ، محمد کاشف چوہدری اور سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی بھی مو جو د تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہا قیام پاکستان کیلئے ہمارے بڑوں نے انسانی تاریخ کی عظیم ترین قربانیاں پیش کیں ہیں اور یہ ملک کلمہ لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا ، یہ مدینہ منورہ کے بعد کلمہ کی بنیاد پر قائم ہونے والی دنیا کی دوسری مملکت تھی مگر بعد میں آنے والی حکومتوں نے پاکستان کے نظریے سے بے وفائی اور غداری کی اور ملک میں ایک دن کے لیے بھی اسلامی نظام نافذ نہیں کیا گیا ۔انھوں نے کہا 25جولائی کو ہو نے والے الیکشن میں ملکی تاریخ کی بد تر ین دھاندلی ہو ئیں اس کے باوجود ہم ملک میں جمہوریت کا فروغ اور استحکام چاہتے ہیں تاکہ ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوسکے جس کے لیے ہم نو منتخب ممبران اسمبلی کو خو ش آمدید کہتے ہیں ۔
تازہ ترین