• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میرے نہ ہاتھ، نہ پاؤں، نہ کان، میں کون سا لیڈر بنوں گا؟‘‘

سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ اس ملک کا نظام ٹھیک ہو،میرے نہ ہاتھ، نہ پاؤں، نہ کان، میں کون سا لیڈر بنوں گا؟

مخدوم جاوید ہاشمی اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچے، اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن جب حکومت میں تھی تو ان کے ساتھ جو ہو رہاتھا میں بتاتا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 4سال ن لیگ کوبتاتا رہاکہ آپ کے ساتھ کیا ہونے جا ر ہاہے، جب یہ حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہیں میں لیڈر نہ بن جاؤں۔

جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتا تو اسمبلی اس وقت ٹوٹ جاتی۔

علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتساب عدالت کے باہر احتجاج کیا۔

تازہ ترین