• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین :اسٹور میں گیس لیکج کے باعث زودار دھماکا


دنیا بھر میں حادثات اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں تاہم بعض اوقات ایسے خطرناک حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ۔

چین کے شہر Nanchangمیں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک اسٹور میں اچانک زوردار دھماکا ہوا اور اسٹور کی دیواریں اور دروازے ہوا میں اُڑتے ہوئے سڑک پر آگئے ۔

رپورٹ کے یہ حادثہ اسٹور میں موجود نائٹروجن گیس کی لیکج کے باعث پیش آیا جس میں وہاں سے گزرتا ایک راہگیر خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا اور معمولی زخمی ہو۔

دیگر افراد بھی بالکل محفوظ رہے جبکہ دھماکے کے باعث اسٹور کو کافی نقصان پہنچااور پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین