• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جہاز کی اسٹیل کٹنگ تقریب کا انعقاد


پاک بحریہ کے لئے تیار کئے جانے والے آف شور پیٹرول ویسل- II کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب کا انعقاد ڈامن شپ یارڈ گلاٹی ، رومانیہ میں ہوا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رومانیہ میں تعینات پاکستان کے سفیر جناب صفدر حیات تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب میں پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) ، ڈامن شپ یارڈ، ہالینڈ کے گورنچم اوررومانیہ کے گلاٹی شپ یارڈ زکے نمائندگان نے شرکت کی ۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ جہاز کی تیاری کا معاہدہ سال 2017میں وزارتِ دفاعی پیداوار پاکستان اور ہالینڈ کی فرم ڈامن کے مابین طے پایا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف نے بتایا کہ پروجیکٹ کی تکمیل سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت اور آپریشنز کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آف شور پٹرویسل کی اسٹیل کٹنگ ،یوم ِ آزادی کے موقع پر قوم کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔

تازہ ترین