• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں علی ظفر کیلئے ’پرائیڈ آف پاکستان‘ ایوارڈ

مشہور پاکستانی گلوکار و اداکارعلی ظفر کو لاس اینجلس میں ’پرائیڈ آف پاکستان‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

علی ظفر اپنی فلم’طیفا ان ٹربل‘کی تشہیر کے لیے لاس اینجلس میں موجود ہیں۔

اداکارکو یہ ایوارڈ گزشتہ روز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سےمنعقد کی جانے والی تقریب ’یونائیٹڈ فور پاکستان انڈی پینڈنس ڈے‘میں دیا گیا ۔

تقریب میں علی ظفر نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھ کر وہاں موجود20 ہزار سے زائد شرکاء کا لہو بھی گرمایا۔

یاد رہے کہ لاس اینجلس میں جشن آزادی کے حوالے سے کئی سال سے یہ تقریب منعقد کی جارہی ہےجبکہ علی ظفراور مایا علی کی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم’طیفا ان ٹربل‘ 26 کروڑ95 لاکھ کا شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

تازہ ترین