• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل :اکیڈمی کے باہر خودکش دھماکے میں 25افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اکیڈمی کے باہر خودکش دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 25افراد جاں بحق اور35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق اکیڈمی میں خودکش دھماکہ اس وقت کیا گیا جب یونیورسٹی میں اینٹری ٹیسٹ کی تیاری کرتے ہوئے تقریباً 100 سے زائد طالبعلم موجود تھے۔

مرنے والوں میں زیادہ تر طلباء شامل ہیںتاہم طالبان نے حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

افغان وزارت صحت کے مطابق دھماکے کی جگہ پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے25 لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور 35 زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے شہر کے مختلف اسپتالوںمیں لا یا گیا ہے جہاں انہیں امداد فراہم کی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور نے اکیڈمی کے گیٹ میں زبردستی داخل ہوکر خودکش دھماکا کردیاتھا۔

تازہ ترین