• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین سے آسمان تک پھیلے بگولے کی ویڈیو منظر عام پر


طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں جن کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

جرمنی میں بھی موسم نے کروٹ لی تواچانک بننے والے خطرناک طوفانی بگولے نے لوگوں کوخوفزدہ کر دیا۔

سمندری ہواؤں اور گرد و غبار کے اس خطرناک طوفان کوانتہائی قریب سے دیکھنے والے افراد کے تو جیسے ہی ہوش ہی اُڑ گئے جبکہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سرنگ کی صورت میں زمین سے کئی فٹ بلند بگولے کے ساتھ ہر شے اُڑتی دکھائی دے رہی ہے ۔

کئی فٹ اونچے اس طوفانی بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی کئی بار دیکھی جا چکی ہے جسے دیکھ کر لوگ خوف اور دہشت کے جذبات کو چھپانے میں ناکام دکھائی دئیے۔

تازہ ترین