• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکل جیکسن کی بِلی جینز پر انوکھی پرفارمنس


آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے چاہنے والے دنیا بھر میں لاتعداد ہیں جو مائیکل کے اسٹائل اور انداز سے لے کر ہر چھوٹی بڑی چیز کی نقالی کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ایسے ہی ایک امریکی مداح نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کورے صفحوں پر مبنی ننھی کتاب میں مائیکل جیکسن کے مشہورڈانس اسٹپس کی پینسل سے تصاویربنائیں اور پھر بُک فلپنگ کا طریقہ اپناتے ہوئے تمام مناظر ویڈیو کی صورت میں تبدیل کر ڈالے ۔

مشہور گیت بِلی جینز کی اس پرفارمنس کو مکمل کرتے ہوئے اس ماہر آرٹسٹ نے انگلیوں سے چھوٹی سی کتاب کے صفحوں کو تیزی سے پلٹا اوریہ پینسل ڈرائینگ اس خوبصورتی سے حرکت کرتی محسوس ہوئی کہ جیسے اسے ویڈیو ریکارڈر یا ایڈیٹنگ کی مدد سے تشکیل دیا گیا ہو۔

تازہ ترین