• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی پیپلز آرمڈ پولیس کے کمانڈر جنرل وانگ ننگ نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعیدسے ملاقات کی اور کراچی آپریشن میں ان کےکردار کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق جنرل وانگ ننگ نے میجر جنرل محمد سعید سے ملاقات میں انسداد دہشت گردی، شہروں میں دہشت گردی اور پولیسنگ پر گفتگوکی گئی ۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے مہمانوں کو کراچی آپریشن پر بریفنگ دی جبکہ جنرل وانگ نے امن کے لئے قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

جنرل وانگ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن دیگر ممالک کےلئے کامیاب ماڈل ہے تاہم بعد میں انہوں نے مزار قائد پر حاضری بھی دی ۔

تازہ ترین