• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمیونٹی دنیا بھر میں جہاں بھی ہوں ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اور وہ ملک کیلئے دیار غیر میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ، عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پاکستان ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق محمد خان اور ڈائریکٹر آصف صدیقی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ یوم آزادی پر 14 اگست کی شام سینٹ پیٹرزبرگ ميں موجود پاکستانی کميونٹی کے ارکان نے جشن آزادی کی مناسبت سے ايک شاندار تقريب کا اہتمام کيا جس ميں شہر میں رہنے والے ہرطبقہ فکر کے پاکستانيوں نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ پاکستانی کميونٹی سینٹ پیٹرزبرگ کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق محمد خان ہوتی نے تقریب میں موجود تمام پاکستانيوں کو 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد دی، انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان میں عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد توقع ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ آصف صدیقی نے کہا کہ اس بات کے امکانات ہیں کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کرے گی۔

تازہ ترین