• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال مخدوم اپنی کس حرکت پر تنقید کا نشانہ بن گئیں؟

باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں ،فریال نے سوشل میڈیاپر اپنی ہی تصویر کے ساتھ ’ پاکی‘ لکھ دیاجس کے بعد انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیاتاہم فریال مخدوم نے عوام سے معذرت کرلی ہے۔

باکسر عامر خان کی اہلیہ ایک نئے تنازع کی زد میںاس وقت آگئیںجب انہوں نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شلوار قمیض میں ملبوس اپنی ہی ایک تصویر پر’دی پاکی‘ لکھ دیا جو برطانیہ میں نسل پرستانہ لفظ سمجھا جاتا ہے۔

The Pakistani inside of me @deluxe.collections

A post shared by Faryal Makhdoom Khan (@faryalmakhdoom) on


سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر پر ایک شخص نے جواب میں لکھا کہ یہ کوئی فخر کی بات نہیں بلکہ اس سے نسلی تعصب چھلکتا ہے،ایک نے لکھا کہ آپ اپنے الفاظ وا پس لیں ’پاکی‘ الفاظ جنوبی ایشیا کے لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

فریال مخدوم نے تصویر پر ردعمل کو دیکھتے ہوئے جواب میں لکھا کہ میرے بچے اور میں پاکستانی ہیں، میں شارٹ فام میں پاکستانی لکھنا چارہی تھی میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھاتمام مداحوں سے معذرت چاہتی ہوں ۔

تازہ ترین