• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت کے تحت لیاری میں اسٹریٹ چلڈرن کیلئے تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے تحت لیاری چائلڈ پروٹیکشن سینٹر میں اسٹریٹ چلڈرن کیلئے جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں اسٹریٹ چلڈرن نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ الخدمت کے ذمہ داران سرفراز شیخ ،محمد ہارون ودیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر 72ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا۔بچوں نے ملی نغمے وٹیبلوز پیش کیے اوران کے درمیان ذہنی آزمائش کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا ۔تقریب میں بچوں کا جذبہ دیدنی تھا جنہوں نے تقریب میں بھرپور دلچسپی کامظاہرہ کیا ۔تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے سرفراز شیخ منیجر ایڈمن نے کہا کہ اسٹریٹ چلڈرن معاشرے کا حصہ ہیں ،ان کی تعلیم وتربیت اور دیکھ بھال ہمار ادینی اوراخلاقی فرض ہے ۔الخدمت نہ صرف یتیموں کی کفالت کا فریضہ انجام دے رہی ہے بلکہ اسٹریٹ چلڈرن کی تعلیم وتربیت میں بھی پیش پیش ہے ۔آج کے بچے باصلاحیت ہیں مگر انہیں مکمل توجہ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ اس کام میں الخدمت کا ہاتھ بٹائیں۔تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
تازہ ترین