• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رانی پور (نامہ نگار) مظہر مسلم ماڈل اسکول کالج میں یوم آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی تقریب میں 3 ہزار بچوں نے شرکت کی تقریب میں شرکت کرنے والے طلبا اور طالبات نے پاکستانی سبز پرچم کے ملبوسات پہنے ہوئے تھے کالج کے پرنسپل انجینئر سرور میمن نے پاکستانی پرچم لہرا کر یوم آزادی کی تقریب کا آغاز کیا تقریب میں بچوں نے دھنوں پر ملی نغمے پیش کئے دہشت گردی کے خلاف ٹیبلو پیش کئے اور آزادی کے موضوع پر تقاریر کیں اس موقع پر ہزاروں بچوں میں مٹھائی اور مشروبات بھی تقسیم کئے گئے بعد میں یوم آزادی کے اس موقع پر سندھ سرسبز پاکستان سرسبز پروگرام کے تحت شجر کاری کی مہم کا آغاز کیا گیا اور مختلف اہم شخصیات نے سیکڑوں پودے لگائے۔
تازہ ترین