• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, , ,

پٹودی کے نواب سیف علی خان کی آج 48ویں سالگرہ


پٹودی کے نواب اور بولی وڈ کے صفِ اول کے اداکار سیف علی خان آج اپنی 48ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

16اگست1970کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں پٹودی کے نواب اور سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی اور بولی وڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے یہاں جنم لینے والے سیف علی خان نے اپنے بولی وڈ کیرئیر کا آغاز1992میں فلم ’پرم پرا‘سے کیا۔

1994میں فلم’میں کھلاڑی تو اناڑی‘سے بولی وڈ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے والے سیف کا کیرئیر شروع میں پروان حاصل نہ کرسکا تاہم 2001میں فلم ’دل چاہتا ہے‘سے انہوں نے پھر کامیابی کا سفر شروع کیا۔

اسکے بعد انہوں نے کل ہو نا ہو،ہم تم ،سلام نمستے ،ریس،لو آجکل،پری نیتا ، اومکارہ ،کاک ٹیل، ریس ٹواور لٹ راجہ جیسی کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اداکاری کیساتھ ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھنے والے سیف نے’ لَو آجکل‘ جیسی کامیاب فلم پیش کی تاہم انکی پروڈکشن میں بننے والی دوسری فلم ’ایجنٹ ونود‘خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل کرسکی۔

فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے کئی ایوارڈز کے حقدار بننے والے سیف علی خان کو 2008میں راجیو گاندھی ایوارڈ اور 2010میں بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزازپدما شری سے بھی نوازا گیا۔

Happy birthday !!

A post shared by Soha (@sakpataudi) on


سیف علی خان نے 1991میں بالی ووڈ اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تاہم 13برس بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ والد کے انتقال کے بعد پٹودی کے 10ویں نواب بننے والے سیف علی خان2012میں بولی وڈ کی بیبو کرینہ کپور سے شادی کے بندھن میں منسلک ہوگئے جن سے انکا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین