• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوربن کی جانب سے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے پر نیتن یاہو کی تنقید

لندن ( نیوز ڈیسک ) اسرائیلی وزیر اعظم نے 1972 کے میونخ اولمپک کیمپ پر دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں جیرمی کوربن کی موجودگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ مسٹر کوربن کو اس سانحہ کے پس پشت لوگوں میں سے ایک کی قبر پر پھول رکھنے پر ’’ واضح طور پر مذمت کرنی چاہئے۔دوسری جانب مسٹر کوربن نے کہا ہے کہ اس معاملے میں نیتن یاہو کا دعویٰ غلط ہے۔لیبر رہنما نے کہا کہ انہوں نے اس تقریب میں شرکت 2014 میں تیونس میں کی تھی جو کہ امن کی تلاش کے بارے میں ایک بڑی تقریب کا حصہ تھی۔ نیتن یاہو نے یہ ریمارکس ڈیلی میل میں شائع ہونے والی ایک تصویر کا کیپشن دیکھ کر دیئے جس میں کہا گیا تھا کہ ’’ حملہ کے پس پشت گروپ کی یادگار کے نزدیک پھول چڑھائے جانے کے موقع پر مسٹر کوربن کی تصویر‘‘۔نیتن یاہو نے مسٹر کوربن پر اسرائیل اور نازیوں کے درمیان مماثلت کاالزام بھی عائد کیا تاہم لیبر کے ایک بیان میں قبل ازیں اس دعویٰ کو مسترد کئے جانے پر اصرار کیا گیاہے۔اخبار کی سٹوری کے جواب میں لیبررہنما نے ایک کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے 1985میں اسرائیل کی جانب سے تنظیم آزادی فلسطین کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری میں جاں بحق ہونے والے متاثرین کیلئے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی تھی۔
تازہ ترین